لاہور نيب نے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الہٰی کو 20 فروری کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
نيب لاہور کی جانب سے مونس الہٰی کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیب محکمہ مواصلات و تعمیرات میں تبادلوں اور ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر بعض افسران سے تحقیقات کر رہا ہے۔
نوٹس میں بتایا گیا کہ تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ آپ کے فرنٹ مین سابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بھی اس میں ملوث ہیں۔
نیب نوٹس کے مطابق ہائی ویز ڈویژن کے ٹینڈرز میں بھی کک بیک حاصل کیے جاتے رہے ہیں، مونس الہٰی کو طلب کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے پاس معلومات کے بارے میں بطور گواہ تمام تفصیلات فراہم کریں۔
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی اس وقت بیرون ملک ہیں۔
Comments are closed.