ایڈووکیٹ اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں لیکن ڈاکٹر اجازت نہیں دے رہے۔
زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ آئی جی سے سیکیورٹی صورتحال طے ہو جائے تو عمران خان ضرور پیش ہوں گے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان کو گرفتار کرنے آ رہے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی عزت کریں گے لیکن اپنے لیڈر کو گرفتار ہونے نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سری نگر ہائی وے بلاک کرنے اور پولیس پارٹی پر حملے کے کیس میں عمران خان کی عدم پیشی پر حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف 21 اکتوبر 2022ء کو انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں پولیس پر حملے کا مقدمہ درج ہوا جس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے عمران خان نے آج درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
درخواست کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے کہا تھا کہ عمران خان کو ڈاکٹرز نے چلنے سے منع کیا ہے، جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ عمران خان وہیل چیئر پر آجائیں۔
اظہر صدیق نے مزید کہنا تھا کہ طالبان والے معاملے پر بھی انہیں جان کا خطرہ ہے لیکن اگر عدالت چاہتی ہے تو عمران خان پیش ہو جائیں گے۔
Comments are closed.