اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا قرض ایک سال میں 23 فیصد بڑھا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2022 کے اختتام پر حکومت پاکستان کا قرض 50 ہزار 996 ارب روپے ہے۔
ایک سال قبل دسمبر 2021 میں حکومت کا قرض 41 ہزار 547 ارب روپے تھا۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت کا مقامی قرض ایک سال میں 24 فیصد بڑھ کر 33 ہزار 116 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب حکومت کا بیرونی قرض سال بھر میں 21 فیصد بڑھ کر 17 ہزار 880 ارب روپے ہوگیا ہے۔
Comments are closed.