جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

عمران خان کی رہائشگاہ پر اگلی 3 راتوں کیلئے پارٹی ورکرز کو الرٹ کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر اگلی تین راتوں کیلئے پی ٹی آئی ورکرز کو الرٹ کردیا گیا۔

 لاہور کے قریبی اضلاع کے کارکنوں کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے کہا کہ عدالت کہے گی تو عمران خان پیش ہوجائیں گے، استدعا ہے کہ پیشی کے بغیر ضمانت دے دی جائے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ورکرز مختلف شفٹوں میں عمران خان کی حفاظت کیلئے موجود رہیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی دوسری درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔

عدالت نے عمران خان کو پیش ہونے کیلئے ساڑھے 6 بجے تک کا وقت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نہیں آئے تو درخواست خارج کر دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.