وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے انقرہ میں ملاقات کی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق صدارتی کمپلیکس آمد پر ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے تباہ کن زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ترک صدر اور قوم سے تعزیت کی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی عوام نے ترک بھائیوں اور بہنوں کے درد اور کرب کو محسوس کیا۔ پاکستانی عوام زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی تک ترکیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
صدر طیب اردوان نے تباہ کن زلزلے کے تناظر میں پاکستان کی مدد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترک قوم قدرتی آفت کے نتیجے میں تباہی سے مزید مضبوط اور پرعزم ہوکر ابھرے گی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف زلزلے کے تناظر میں یکجہتی اور حمایت کے اظہار کے لیے ترکیہ کے پہنچے ہیں، وہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم ترکیہ میں موجود پاکستانی ریسکیو اور ریکوری ٹیموں سے ملاقات بھی کریں گے۔
Comments are closed.