جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

گومل یونیورسٹی میں لڑکی اور لڑکے کے ساتھ گھومنے پر پابندی

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی اور لڑکے کے اکٹھے گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے پیشگی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

گومل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں طالبات کو محتاط رہنے اور کلاس رومز تک محدود رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے طلبا و طالبات کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے خواتین کو زیادہ بہتر اور محفوظ ماحول مہیا ہوسکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.