جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

رانا ثناء اللّٰہ نے پرویز الہٰی اور ان کے وکلاء کی آڈیو لیک جاری کر دی

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے وکلاء کی آڈیو لیک جاری کر دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے، ایف آئی اے آڈیو کا فارنزک کرے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو درست ہے تو پرویز الہٰی پر مقدمہ درج کیا جائے، وزارت قانون سے پوچھ کر ایف آئی اے پرویز الہٰی کو گرفتار کرے، چیف جسٹس پاکستان پرویز الہٰی کی آڈیو لیک کا نوٹس لیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ٹولہ عدالت کو ڈکٹیٹ کر رہا ہے، عمرانی ٹولے نے قانون و انصاف کے نظام کا مذاق بنا رکھا ہے، عدالت کے کئی بار حکم کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ درخواست جمع کروا کر خود ہی کہہ رہے ہیں کہ اتنے بجے پیش ہوں گے، عمران خان کی گرفتاری بنتی ہے، فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی نواز شریف سے متعلق آڈیو آتی رہیں ہیں، جج ارشد ملک کی ویڈیو میں واضح تھا کس طرح نواز شریف کو سزا دلوائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.