جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

مسائل کا حل رابطہ کاری سے ہی ممکن ہے، راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ مسائل کا حل اوپر سے نیچے تک مکمل طور پر رابطہ کاری سے ہی ممکن ہے، مل کر بیٹھنے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انفرادی سوچ اجتماعی دانشمندی کا مقابلہ نہیں کر سکتی، مل کر بیٹھنے سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی اور قومی زبانوں کا تحفظ ضروری ہے، لوکل باڈیز سطح پر مذاکرات انتہائی خوش آئند ہے، خصوصاً رومینہ خورشید نے جس طرح اقدام اٹھایا یہ لائق تحسین ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مل کر بیٹھنے سے 80 فیصد مشکلات ختم ہو جاتی ہے، جب مشاورت کریں تو حل بھی نکل آتا ہے، یہی دین کا بھی پیغام ہے، جب آپ مل کر ہی نہیں بیٹھیں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے، بلکہ مزید بگڑ جائیں گے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اجتماعی سوچ اور اجتماعی دانش سے بڑے سے بڑے مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.