جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

شاہد خاقان عباسی کی مریم نواز سے ملاقات

سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کی ملاقات ماڈل ٹاؤن میں ہوئی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو اعلیٰ عہدہ دینے کے اگلے دن سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ملک کی بہتری کے لیے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آ گئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھاکہ شاہد خاقان عباسی سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بغیر مریم نواز کو پارٹی پوزیشن دینے پر نالاں تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو اعلیٰ عہدہ دینے کے اگلے ہی دن استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجوایا تھا۔

اس ضمن میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ استعفے کے معاملے پر میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.