جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم 20 لاکھ سے کم کردی گئی

سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم میں کمی کرکے 5 لاکھ کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، اس دوران عدالت نے دانیہ کی والدہ سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں، اس پر خاتون نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے پیسوں کی ٹرانزیکشن تو ہوئی ہے، سچ بتائیں آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں؟

سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عدالت کے استفسار پر دانیہ کی والدہ نے کہا کہ میرا داماد بینک میں ہے اور میری چیک بک بھی اس کے پاس ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کی درخواست پر ضمانت کی رقم کو 20 لاکھ سے کم کرکے 5 لاکھ کردیا۔

واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے 2 روز قبل دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.