جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

رجیم چینج کے امریکا پر الزامات میں حقیقت نہیں، نیڈ پرائس

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں رجیم چینج سے متعلق امریکا پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا اور غلط معلومات کو دونوں ممالک کے تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں بلیم گیم سے متعلق تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ جمہوری اور خوشحال پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.