وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ذاتی حیثیت میں 1 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کا بڑا مضبوط رشتہ ہے، آزاد کشمیر میں 2005 کے زلزلے میں ترک حکومت اور عوام نے کھل کر مدد کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گریڈ 1 سے5 تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ زلزلہ متاثرین کو دے رہے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ گریڈ 5 سے اوپر کے ملازمین 5 دن کی تنخواہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو عطیہ کریں گے۔
Comments are closed.