بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے ویلنٹائنز ڈے پر ایک دوسرے کے نام کدوا لیے

جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے بطور میاں بیوی اپنا پہلا ویلنٹائنز ڈے گزشتہ روز منایا اور نئے عہد و پیمان کیے۔

دونوں نے ایک دوسرے کے نام اپنے جسم پر کدوائے ہیں، جینیفر نے ’جینیفر‘ اور ’بین‘ لکھوایا ہے، اس کے ساتھ ہی ’انفنیٹی‘ کا نشان ہے۔

بین ایفلک نے اہلیہ جینیفر کے نام کا پہلا حرف ’جے‘ اور اپنے نام کا حرف ’بی‘ کدوایا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے برس جولائی میں بین اور جینیفر نے شادی کی تھی، دونوں کی 17 برس پہلے منگنی ہوچکی تھی لیکن انہوں نے منگنی توڑ دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.