دودھ فروشوں نے دودھ قیمت 20 روپے بڑھانے کی دوسری کوشش کرتے ہوئے 16 فروری سے قیمت بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔
شہر قائد میں دودھ فروش غیر قانونی طور پر دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ شہر میں قیمتیں کنٹرول کرنے کے نگراں کمشنر کراچی مسلسل خاموش ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق 20 روپے اضافے سے شہریوں کا ماہانہ دودھ بل ڈیڑھ ارب روپے بڑھ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دو ماہ پہلے دسمبر میں قیمت میں اضافہ ہوا تھا، اب ایک بار پھر فی لٹر دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافے کا اعلان ہوگا جس کے بعد مذاکرات کے نتیجے میں محض 10 روپے بڑھا دیے جائیں گے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ دودھ فروش کلو اور سیر کے حساب میں ہیر پھیر کرتے ہیں جبکہ صوبائی ویٹ اینڈ میجرز ڈپارٹمنٹ پیٹرول کی طرح دودھ کی پوری تول یقینی بنانے میں ناکام ہے۔
Comments are closed.