سبی کا سالانہ تبلیغی اجتماع آج سے شروع ہورہا ہے، جس کیلئے ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اجتماع 19 فروری کی صبح دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سبی میں آج صبح سے شروع ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اجتماع گاہ میں تاحد نگاہ خیمہ بستیاں لگ گئی ہیں۔
تبلیغی مرکز کی حفاظت کیلئے پولیس، لیویز اور ایف سی کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ ضلع بولان اور سبی میں ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
16 سے 20 فروری تک بھاری ٹریفک خاص طور پر باؤزر، ٹریلر، 10 پہیوں اور ٹرکوں کو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ 19 فروری کو ایک دن کیلئے کولپور سے مچھ، ڈھاڈر، سبی اور سبی ٹول پلازہ سے آگے سبی کی طرف آنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
Comments are closed.