جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

پلان کے مطابق بیٹنگ کی، منیبہ علی

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اولین سنچری بنانے والی منیبہ علی کا کہنا ہے کہ سنچری بنانے پر بہت خوش ہوں، پلان کے مطابق بیٹنگ کی۔

قومی ویمنز ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کا کہنا تھا کہ وہ اچھی اننگز کے لیے پُر اعتماد تھیں، ٹیم آئرلینڈ کے خلاف اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

منیبہ علی نے کہا کہ ایکسٹرا کور پر کھیلنا میرا پسندیدہ اسٹروک ہے، آج میں نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی بیٹنگ کو انجوائے کیا جس کی وجہ سے سنچری بنی۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف 70 رنز سے فتح حاصل کرکے ایونٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ کھول لیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر منیبہ علی نے آئر لینڈ کے خلاف میچ میں تاریخ رقم کردی، ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی طرف سے سنچری اسکور کرنے والی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

آئرلینڈ ویمن کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کے گروپ میچ میں منیبہ نے رنز کے انبار لگادیے۔

منیبہ نے تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری داغ دی، انہوں نے 68 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے بھی شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.