جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

چلتے پھرتے ہر جگہ آرام و سکون، جاپانی کمپنی نے بین بیگ تیار کرلیا

ایک جاپانی گارمنٹ کمپنی کا نام حال ہی میں بین بیگ تخلیق کرنے پر دنیا بھر کے اخبارات کی شہ سرخیوں کی زینت بنا۔ 

جاپانی گارمنٹ کمپنی تاکی کاؤ نے ایک کثیر الاستعمال بین بیگ تیار کیا ہے، جسے پہننے کے ساتھ بطور صوفہ کسی بھی جگہ رکھ کر بیٹھنے اور انتہائی آرام دہ ہونے کی وجہ سے سونے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

جاپان کے ائیچی پرفیکچر میں قائم تاکی کاؤ گارمنٹ کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک بڑے سائز کا 5 کلوگرام کا بین بیگ جسے آپ باآسانی پہن سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ان کا تصور دراصل مکمل سکون اور آرام کا حصول ہے اور یہی کمپنی کا مطمع نظر تھا کہ اسے کئی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ 

اس حیرت انگیز تخلیق کا خیال اصل میں کشن سے لیا گیا اور اس جاپانی کمپنی کے ڈیزائنر کے پیش نظر یہی آئیڈیا تھا کہ کنزیومرز کو انتہائی آرام دہ سہولت فراہم کی جاسکے تاکہ وہ تھکاوٹ سے محفوظ رہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پہلے پہل اس کا خیال کوویڈ کے لاک ڈاؤن کے دوران آیا تاکہ جاپانیوں کے مزاج کے مطابق انہیں گھر پر مکمل آرام و سکون بہم پہنچایا جا سکے۔ 

لیکن اب اس کی ڈیمانڈ پہلے سے زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمتیں کافی بڑھ گئی ہیں اور چھوٹے سائز کے بین بیگ کی قیمت 60 امریکی ڈالرز، میڈیم 74 اور لارج 119 ڈالرز مقرر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.