بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 9ویں جائزہ مذاکرات کل تک ملتوی

پاکستا ن اور آئی ایم ایف کے درمیان 9ویں جائزے کے ورچوئل مذاکرات کل تک کیلئے ملتوی کردیے گئے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی درخواست پر مذاکرات ملتوی کیے گئے۔

آئی ایم ایف نے اس مسودے کا جائزہ لینے کیلئے کل تک کا وقت مانگا ہے، جو ٹیکس کلیکشن اور دیگر شرائط کے حوالے سے پاکستان نے آئی ایم ایف کے حوالے کیے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام پُر امید ہیں کہ اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.