سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر پنجاب کے سامنے آئینی سوالات اٹھا دیے۔
لاہور میں سیاسی اور قانونی ٹیم سے ملاقات کے دوران چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ گورنر کا مؤقف ہے کہ انہوں نے اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط نہیں کیے اس لیے تاریخ نہیں دیں گے۔
گورنر بتائیں جب انہوں نے اسمبلی کی تحلیل پر ہی دستخط نہیں کیے تو پھر نگراں حکومت کس اختیار کے تحت بنائی ہے۔
رہنما ق لیگ نے کہا کہ گورنر پنجاب میٹھا میٹھا ہپ کر چکے، اب الیکشن کی تاریخ سے بھاگ رہے ہیں۔
Comments are closed.