کراچی کی حلقہ بندیوں کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان معاملات طے پا گئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے مؤقف کو تسلیم کیا اور انہیں امید ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ حکومت کی جانب سے لیٹر جاری کردیا جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پہنچا اور کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔
میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر ہی الیکشن کمیشن کو 10 ون کا لیٹر لکھا تھا اور اب انہی تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے یوسیز بڑھانے کا خط لکھ رہے ہیں۔
سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ان کے مؤقف کو مانا ہے، امید ہے 24 گھنٹوں میں اہم پیش رفت ہوگی۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جب دھرنا مؤخر کیا تو اس دوران پیپلز پارٹی کے ساتھ حلقہ بندیوں پر اہم پیش رفت ہوئی، نئی یوسیز بنانا مکمل طور پر صوبائی حکومت کا استحقاق ہے۔
Comments are closed.