جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

خصوصی کمیٹی اجلاس میں سیکریٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر ارکان برہم

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر ارکان برہم ہوگئے۔

چیئرمین قادر مندوخیل کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی نے مختلف محکموں کے ملازمین کے مسائل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ آج وزارت داخلہ سے کون آیا ہے؟ کمیٹی ارکان اجلاس میں سیکریٹری داخلہ کے ایک بار پھر نہ آنے پر برہم ہوگئے۔

قادر مندوخیل نے کمیٹی اجلاس میں آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا اور کہا کہ انہیں بلا لیں اور کہیں کہ سمن کی تعمیل کا ریکارڈ لے کر آئیں۔

چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھی فون کریں۔

دوران اجلاس کمیٹی نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے ملازمین کے مسائل کا جائزہ لیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا ، وزیر تجارت نوید قمر اجلاس میں غیر حاضر رہے۔

اس موقع پر کمیٹی نے ہدایت دی کہ ایف ڈی ای کے 1 سے 17 گریڈ تک کے 1 ہزار 791 ملازمین کو ایک ہفتے میں ریگولرائز کیا جائے۔

کمیٹی نے اس معاملے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے جبکہ چیئرمین قادر مندوخیل نے کہا کہ 17 گریڈ کے ٹیچرز 11 سال سے ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ ہم ملازمین کو ریگولرائز بھی کریں گے، جتنی نوکریاں ہو سکتی ہیں، موجودہ حکومت دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.