محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ویجیلینس سیل سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کا تفتیشی ریکارڈ غائب ہو گیا۔
اینٹی کرپشن کے مطابق ڈائریکٹر ویجیلینس انور شاہ عمران خان پر حملے کی تحقیقاتی جے آئی ٹی کے ممبر تھے، سابق ڈائریکٹر ویجیلینس انور شاہ معطل ہو چکے ہیں۔
عمران خان پر حملے کے ریکارڈ کے علاوہ ویجیلینس سیل سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف جاری تحقیقات کا ریکارڈ بھی غائب ہو گیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے ریکارڈ غائب ہونے کا نوٹس لے لیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ریکارڈ کی گمشدگی پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
کمیٹی میں ڈائریکٹر لیگل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل، اے ڈی ڈاکومنٹس شامل ہوں گے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی، اے ڈی ایڈمن بھی انکوائری ٹیم میں شامل ہیں۔
Comments are closed.