بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

ڈیوڈ ویزے نے قلندرز کے بولنگ اٹیک کو بہترین قرار دے دیا

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے کہا ہے کہ قلندرز کا بولنگ اٹیک سب سے بہترین ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ ویزے نے کہا کہ لاہور قلندرز نے مجھے اس وقت موقع دیا جب میں زیادہ لیگز نہیں کھیلتا تھا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نے ہمیشہ مجھے بیک کیا، میں نے بھی پرفارم کیا۔

انہوں نے کہا کہ قلندرز نے ہمیشہ ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے۔ قلندرز کا پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) مثالی ہے۔

ڈیوڈ ویزے کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کا اوپر آنا بتاتا ہے کہ لاہور قلندرز نے کس طرح ٹیلنٹ کو فروغ دیا۔

ٹیم کے اگلے مقابلے پر بات کرتے ہوئے ڈیوڈ ویزے نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف مقابلہ اچھا ہوگا، بڑے شہروں کا بڑا میچ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارا ریکارڈ اچھا نہیں تھا لیکن گزشتہ دو سال میں ہم نے ریکارڈ بہتر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹونامنٹ میں شروعات اچھی کی ہے، امید ہے اور بہتر پرفارمنس دے کر اگلے راؤنڈ میں جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کا بولنگ اٹیک سب سے بہترین ہے، شاہین اور زمان خان نے جس طرح ڈیتھ اوورز میں بولنگ کی وہ مثالی تھی۔

ڈیوڈ ویزے نے کہا کہ راشد خان کے آنے سے ہماری بولنگ اور بھی مضبوط ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین نوجوانی میں بہت زبردست کپتانی کر رہے ہیں، شاہین کی کرکٹنگ سوچ کافی تگڑی ہے۔

ڈیوڈ ویزے کا کہنا تھا کہ شاہین بطور کپتان دوسروں سے مشورہ کرنے میں بالکل نہیں گھبراتا۔ شاہین آفریدی میں ایک اچھے کپتان کی تمام نشانیاں موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.