محبت کے عالمی دن کے موقع پر نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے اپنے شوہر عصر ملک کو بہترین جیون ساتھی اور اپنا ویلنٹائن قرار دے دیا۔
فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملالہ یوسف زئی نے اپنی اور عصر ملک کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’بہترین ممکنہ جیون ساتھی عصر ملک کو ویلنٹائن ڈے مبارک ہو، آپ ہمیشہ ہر مشکل میں مجھے خوش رکھتے اور میرا ساتھ دیتے ہیں، آپ ہمیشہ مجھے ہنسانے کے نت نئے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ کا ساتھ ملا‘۔
دوسری جانب عصر ملک نے بھی ملالہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ماضی کی یادیں تازہ کیں اور لکھا کہ یہ لکھنے کے لئے آج کا دن بہتر ہے کہ جب میں لاہور کالج میں پڑھتا تھا تو کلاس ختم ہونے کے بعد زیادہ تروقت ان کھڑکیوں میں بیٹھ کر دوستوں کے ساتھ گزرتا تھا۔
برسوں بعد ایک بار پھر یہاں آنا اور ملالہ کے ساتھ یہاں بیٹھنا کچھ خاص ہے۔ مجھے ملالہ میں بہترین جیون ساتھی اور دوست ملا۔ ساتھ ہی انہوں نے شاہ رخ خان کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’پیار دوستی ہے‘ بھی لکھا۔
Comments are closed.