بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

نیب نے عثمان بزدار کو کل طلب کر لیا

قومی حتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو کل (16 فروری کو) طلب کر لیا۔

سردار عثمان بزدار کو ریکارڈ سمیت 11 بجے نیب لاہور کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنی تمام جائیدادوں اور سالانہ اخراجات کا ریکارڈ لانے کی ہدایت کی ہے۔

قومی حتساب بیورو کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کو کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز سے متعلق طلب کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے عثمان بزدار کو اب تک خریدی اور فروخت کی گئی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی حتساب بیورو نے عثمان بزدار کو سالانہ آمدن اور اخراجات کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

نیب نے لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار کی ہوٹل کو شراب کے لائسنس کے اجراء میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں دی گئی ضمانت کے خلاف درخواست دائر کر دی۔

نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار کو ان کے ڈی جی خان اور لاہور کے رہائشی پتوں پر نوٹسز ارسال کیے گئے ہیں۔

نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب آرڈیننس کے شیڈول ٹو کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.