بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

جاوید آفریدی نے ٹیم پر جرمانے کو صدقہ قرار دے دیا

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی ٹیم  پر جرمانے کو صدقہ قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں جاوید آفریدی نے کہا کہ 10 فیصد میچ فیس صدقہ ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پشاور زلمی پر جرمانہ لگایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی جبکہ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن سے ہرایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.