بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

سینیٹ میں اپوزیشن اراکین نے مالیاتی بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

سینیٹ میں مالیاتی بل 2023 پیش کردیا گیا، اس دوران اپوزیشن اراکین نے مالیاتی بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔

حکومت نے لگژری آئٹم پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنرل سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سینیٹ میں مالیاتی بل پیش کیا گیا، مالیاتی بل پیش کرنے کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا، تاہم بل اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

سینیٹ اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.