پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا 32 منصوبوں کے لیے پاکستان کو فنڈز فراہم کر رہا ہے۔
لاہور میں شاہی قلعہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی بحالی کے لیے بہترین اقدامات ہو رہے ہیں۔
امریکی سفیر نے کہا کہ شاہی قلعہ میں بھی 7 سائٹس پر کام ہو رہا ہے، ایک ملین ڈالر سے 7 مقامات کی بحالی کی جائے گی۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے طلبہ کو ثقافت اور اس کی بحالی سکھائیں گے۔
امریکی سفیر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔
Comments are closed.