بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

جلد واپس آؤں گا، شاہنواز دھانی

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے انجری کے باعث لیگ سے باہر ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بیان جاری کردیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہنواز دھانی نے لکھا کہ اپنی ٹیم ملتان سلطانز کو کچھ دیر کے لیے چھوڑنے پر بہت غمزدہ ہوں۔

شاہنواز دھانی نے لکھا کہ اپنی انگلی کا آپریشن کرا کر جلد از جلد واپس آؤں گا۔

انہوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب ملتان سلطانز نے بھی اپنے فاسٹ بولر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہنواز دھانی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.