قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بڑی کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے افسر سمیت 3 افراد کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان ندیم احمد، سلطان چاچڑ اور جہانگیر سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 گولے، راکٹ لانچر، کلاشنکوف، 4 فیوز اور میگزین شامل ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سلطان چاچڑ سی ٹی ڈی بلوچستان سبّی میں اے ایس آئی اور جہانگیر سپاہی ہے۔
ملزمان برآمد ہونے والا اسلحہ اسپیشل برانچ کے اہلکار علی حسن کو فروخت کرنے لائے تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلحہ فروخت کرنے کی ڈیل سی ٹی ڈی سبّی کے افسر حفیظ رند نے فائنل کرائی تھی۔
پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments are closed.