متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیروں سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد نوکریاں ڈھونڈ رہے ہیں۔
کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ مردم شماری میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک کیا گیا، اب یہ امتیازی سلوک بند ہو جانا چاہیے۔
رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ چار برس میں کیس کی صرف ایک دفعہ سماعت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا اثر اس شہر کے ہر معاملے پر ہوا ہے، آج ڈیجیٹل مردم شماری کریں یا جو بھی کریں مگر لوگوں کو صحیح گنیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب بجٹ نہیں آئے گا تو یہ شہر کچرا کنڈی ہی بنے گا۔
Comments are closed.