سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلی رجیم کے خاص لوگ، خاص مقصد کے ساتھ خاص چیزیں چلا رہے تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ خاص لوگ بند کمروں میں میٹنگز کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی ماسک لگا کر ان میٹنگز میں شامل ہوتے تھے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جس کی ویڈیوز تحریک انصاف کے وزراء اور ایم این ایز نے بنا کر آگے بھیجی ہیں۔
فیصل واوڈا نے الزام لگایا کہ صدر عارف علوی کو جو تحفے ملتے رہے ہیں انہوں نے توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے۔
Comments are closed.