کراچی کے علاقے کریم آباد میں نجی اسپتال کی لفٹ گر گئی جس سے اس میں موجود مریضہ جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق خاتون مریضہ کو اسٹریچر پر لفٹ میں لے جایا جا رہا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو دوسرے فلور سے لفٹ کے ذریعے نیچے لایا جارہا تھا۔
پولیس کے مطابق فوری طور پر مریضہ کو باہر نکالا گیا، بے احتیاطی کے باعث اسٹریچر پلٹنے سے مریضہ کمپارٹمنٹ میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والی مریضہ کے رشتے دار نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کے ہاں آج صبح بیٹی پیدا ہوئی تھی۔
Comments are closed.