مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن دھونس دھمکیوں سے پہلے ڈرا ہے نہ اب ڈرے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے، الیکشن کمیشن آپ کے حق میں فیصلہ کرے تو بہت اچھا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے الیکشن کمیشن آپ کے خلاف فیصلہ کرے تو گالم گلوچ کرتے ہیں، آپ دباؤ کے ذریعے اپنے حق میں فیصلہ لینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں سے اپنی مرضی کے فیصلے کے لیے انہیں ڈرا دھمکا نہیں سکتے، آپ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر اثر انداز ہوں، یہ نہیں ہونے دیں گے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے ملک میں سیاسی بحران پیدا کیا ہوا ہے، سیاسی بحران کے باعث مالی ادارے آپ کرتے ہوئے کتراتے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سیاسی بونے پاکستان میں سیاسی بحران لائے ہوئے ہیں، آپ نے پارلیمنٹ کو گالیاں اور لعنت دی، الیکشن کمیشن کا کیا قصور؟
Comments are closed.