بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے 3 سال بعد دوبارہ شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے 2020ء میں کورونا کے دوران کورٹ میرج کی تھی جس کے بعد اس ماہ ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر دونوں نے دھوم دھام سے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے دلکش اور خوبصورت تقریب ادے پور میں ہوئی جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی ہیں۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کا ایک بیٹا بھی ہے جو دوسری مرتبہ ہونے والی شادی میں شریک تھا۔
Comments are closed.