بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

ن لیگی وزیروں کا بغیر تنخواہ کام کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن تعلق رکھنے والے وفاقی وزیروں نے بغیر تنخواہ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے وزراء نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بغیر تنخواہ کام کرنے کا کہا۔

وزراء نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی مشکل حالات کے پیش نظر قومی جذبے کے تحت کیا۔

حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں 170 ارب کا منی بجٹ آج پیش ہو گا

واضح رہے کہ 12 وفاقی وزراء اور 3 وزرائے مملکت کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت رضا کارانہ بنیادوں پر کام کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف 14 معاونین خصوصی کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.