بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کو تیار

پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مطالبات ماننے کو تیار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا وفد آج شام 5 بجے ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا، صوبائی وزیر ناصر شاہ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا پیغام رابطہ کمیٹی تک پہنچائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کراچی اور حیدرآباد کی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات دور کرنے اور نئی یوسیز کے اضافے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے آج شام 4 بجے بہادرآباد میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مصطفیٰ کمال بلدیاتی حکومتوں سے متعلق ماضی میں پاس کیے گئے بلز پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رابطہ کمیٹی بلدیاتی حکومت سے متعلق مختلف زاویوں کا جائزہ لے گی۔

ذرائع نے کہا کہ رابطہ کمیٹی حلقہ بندیوں اور بلدیاتی اختیارات سے متعلق مؤثر احتجاجی حکمت عملی مرتب کرے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی حکومت سے ہونے والے معاہدے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.