بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

بیلجیئم کا گول کیپر پنالٹی کِک بچاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

بیلجیئم کے گول کیپر آر نے ایسپیل 25 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  آرنے ایسپیل ایک میچ کے دوران پنالٹی کِک بچانے کے چند لمحوں بعد گر گئے تھے اور یہ چوٹ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسپل نے پنالٹی کک بچائی جس کے فوراً بعد وہ میدان میں گر گئے، انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور ایمبولینس کے ذیعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔

بیلجیئم کلب نے ایسپل کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئےان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.