بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

کراچی میں غیرقانونی اسلحہ کی منتقلی کیخلاف آپریشن

کراچی میں بلوچستان سے آنے والی مشکوک گاڑیوں اور افراد کی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سپر ہائی وے، ناردرن بائی پاس اور حب کے کچے ایریا میں تلاشی لی ہے، بلوچستان سے کراچی میں غیر قانونی اسلحہ کی منتقلی کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے شہر میں اسلحہ کی غیر قانونی اسمگلنگ روکنے کے خلاف مختلف مقامات پر چیکنگ کی ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی گئی اور شہر میں داخل ہونے والے مسافروں کے کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن شہر میں اسلحہ کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف کیا گیا۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردی میں استعمال کے لیے اسلحہ شہر میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.