وفاقی حکومت نے منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق فنانس بل قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق فنانس بل کی سینیٹ سے کی منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی، قومی اسمبلی قواعد اور ضوابط معطل کرکے ایک ہی روز میں بل پاس کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر دستخط کرنے کے پابند ہوں گے۔
اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بجٹ تجاویز آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر اعتراضات اٹھا دیے تھے۔
Comments are closed.