منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

پولینڈ: ویلنٹائنز ڈے پر خاتون کے یہاں 5 بچوں کی پیدائش

پولینڈ میں ایک خاتون نے ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔

ڈومنیکا کلارک پہلے ہی 7 بچوں کی ماں ہے جن کی عمریں 10 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

انہوں نے کراکوف شہر کے اسپتال میں 5 بچوں کو جنم دیا، اپنے برطانوی خاوند کے ہمراہ اسپتال میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو آٹھویں بچے کی پیدائش کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن ایک سے زائد بچوں کی پیدائش ہوگئی۔

نوزائیدہ بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس کیلئے انہیں آکسیجن دی جا رہی ہے۔

ان 5 بچوں میں سے 3 لڑکیاں جبکہ 2 لڑکے ہیں، ان کے نام اریانا، ایلزبتھ، ایونجلین، چارلس اور ہینری رکھے گئے ہیں۔

کلارک نے اسے معجزہ قرار دیا کیونکہ اسپتال کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ میں سے ایک عورت 5 بچے ایک ساتھ جنم دے سکتی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.