منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

خیبر پختونخوا: قومی اسمبلی ضمنی انتخابات، اے این پی نے امیدواروں کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ 

پشاور میں اے این پی کے چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے امیدواروں کی منظور ی دے دی۔ جس کے مطابق این اے 9 بونیر سے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک امیدوار ہوں گے۔

این اے 2 سوات سے ایوب خان، این اے 3 سوات سے مسرت احمد زیب کو نامزد کیا گیا ہے۔ این اے 5 اپر دیر سے افتخار احمد، این اے 6 لوئر دیر سے حسین شاہ یوسفزئی امیدوار ہوں گے۔ 

این اے7 لوئر دیر سے حاجی بہادر خان، این اے 8 مالا کنڈ سے انعام اللّٰہ خان، این اے 19 صوابی سے وارث خان، این اے 20 مردان سے جمال باچا امیدوار ہوں گے۔ 

این اے 28 پشاور سے ثاقب اللّٰہ خان چمکنی، این اے 30 سے سید عاقل شاہ، این اے 34 کرک سے شاہنواز خان، این اے 40 باجوڑ سے مولانا خانزیب اور این اے 42 مہمند سے نثار مومند پارٹی کے امید وار نامزد کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.