منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

مکی آرتھر سے 15 دن میں معاملات طے ہوجائیں گے، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کے ساتھ اگلے 10 سے 15 دنوں میں تمام معاملات طے ہو جائیں گے۔

کراچی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے مکی آرتھر کے ساتھ معاملات تقریباً طے پا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں کون کون شامل ہوگا اس پر بھی اتفاق ہوچکا ہے، تمام چیزوں کو حتمی شکل دے کر اعلان کردیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس پر تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگلا اجلاس مارچ میں ہوگا جس میں چیزیں واضح ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے کوئٹہ اور پشاور کو بطور وینیوز شامل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سیکیورٹی کے معاملات ٹھیک رہے اور اسٹیڈیم تیار ہوئے تو وہاں بھی میچز ہوں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کا تجربہ اچھا رہا تھا۔ بگٹی اسٹیڈیم پر مزید پیسہ خرچ کر کے اس کا معیار مزید بہتر کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.