کوچنگ سینٹر اور کالج ساتھ جانے والے لڑکے نے دوسری لڑکی سے شادی کیلئے منع کرنے پر گرل فرینڈ کو قتل کر دیا۔
دہلی کے علاقے نجف گڑھ میں ایک ڈھابے کے فریزر سے 25 سالہ لڑکی نکی یادیو کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
مقتولہ ہریانہ کے علاقے جھاجڑ کی رہائشی تھی، ڈھابے کے مالک 24 سالہ ساحل گہلوٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم، لڑکی کے ساتھ تعلق میں تھا، ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ لڑکی کو دو سے تین دن پہلے قتل کیا گیا۔
ملزم نے گرل فرینڈ کو اس لیے قتل کیا کیونکہ نکی نے اسے کسی اور عورت سے شادی کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔
ملزم نے بتایا کہ اس کی نکی سے ملاقات جنوری 2018 میں ہوئی تھی جب وہ امتحانات کی تیاری کیلئے ایک کوچنگ سینٹر جاتا تھا۔
اسی سینٹر میں نکی یادیو بھی میڈیکل انٹرینس ٹیسٹ کی تیاری کر رہی تھی۔
دونوں اتم نگر کے علاقے میں واقع کوچنگ سینٹر جانے کیلئے ایک ہی بس میں سفر کرتے تھے اور انہیں محبت ہو گئی۔
نکی اور ساحل کوچنک کلاسز سے پہلے اور بعد میں بھی ملاقات کرتے تھے۔
فروری 2018 میں دونوں نے نوئیڈا کے کالج میں مختلف کورسز میں داخلہ لے لیا، وہ کرائے کے گھر میں ساتھ ہی رہ رہے تھے۔
تفتیش کے دوران ساحل نے نکی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، اس نے بتایا کہ 9 اور 10 فروری کی درمیانی شب نکی کو قتل کیا۔
ملزم نے کہا کہ اس نے نکی کو موبائل فون کی ڈیٹا کیبل سے گلا گھونٹ کر مار دیا۔
قتل کے بعد وہ لاش کو اپنے ڈھابے لے گیا اور فریج میں رکھ دی۔ بعد ازاں وہ اپنے گھر گیا اور اسی دن دوسری لڑکی سے شادی کرلی۔
مقتولہ کی لاش فریج سے برآمد کرکے بابا ہری داس نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم دوسری لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا اور جب اس کی گرل فرینڈ نے اعتراض کیا تو اسے قتل کر دیا۔
دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ملزم کو گرفتار کیا، مخبروں نے 10 فروری کو سینئر پولیس افسران کو اطلاع دی تھی کہ نجف گڑھ میں ایک ڈھابہ مالک نے لڑکی کا قتل کیا ہے۔
پولیس ٹیم متروں گاؤں پہنچی تو ساحل کا فون بند جا رہا تھا، وہ اپنے گھر پر بھی نہیں تھا۔
تلاش کے دوران ملزم کو کائر گاؤں سے دہلی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
Comments are closed.