کینیڈا کی ایک کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے ٹیکنالوجی کے ذریعے نباتاتی بنیادوں پر سالمن مچھلی (سالمن یا سامن سمندری مچھلی کی ایک قسم) جیسا گوشت تخلیق کیا ہے، جس کے قتلے یا پارچے دیکھنے، محسوس کرنے اور چکھنے میں بالکل اصل سالمن مچھلی جیسے ہوتے ہیں۔
نباتاتی بنیاد پر گوشت کے نعم البدل کی تیاری تو کافی عرصے سے جاری تھی، اور اس حوالے سے مختلف مشہور و معروف کمپنیاں جو کہ اس انڈسٹری میں کام کررہی ہے وہ اس کوشش میں مصروف ہیں لیکن مچھلی اور سمندری خوراک کے متبادل کی تیاری کو میڈیا کی جانب سے اتنی توجہ نہیں ملی جتنی کہ گوشت کی تیاری کو ملی۔
تاہم اس کا مطلب قطعی طور پر یہ نہیں کہ ان کا وجود ہی نہیں یا یہ کہ وہ ٹیکنالوجی کے معاملے میں کم تر یا پیچھے ہیں۔
بلکہ مچھلی کے نباتاتی متبادل کی تیاری کا کام بھی کافی تیزی سے جاری ہے اور اسی حوالے سے ٹورنٹو میں قائم ایک نئی کینیڈین کمپنی نیو اسکول فوڈز نے تین سال کی کوششوں کے بعد نباتاتی بنیاد پر مچھلی کا گوشت تیار کرلیا ہے۔
اب اس کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سالمن مچھلی جیسے ذائقے والا گوشت تیار کرلیا ہے جسے کھانے میں آپ کو بالکل مچھلی جیسی محسوس ہوگی۔
Comments are closed.