منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

جاپان میں ضعیف العمر افراد کی بڑھتی آبادی کا حل؟ ’اجتماعی خودکشی‘، پروفیسر یوسوکی

امریکا کی ییل یونیورسٹی کے پروفیسر نے جاپان میں ضعیف العمر افراد کی بڑھتی ہوئی آبادی سے نمٹنے کا عجیب و غریب حل پیش کر دیا۔

یوسوکی ناریتا ییل یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر ہیں۔ انہوں نے تجویز کیا کہ اجتماعی خودکشی ممکنہ طور پر جاپان کی بڑھتی آبادی کا حل ہوسکتا ہے۔

یہ بات پروفیسر نے کئی انٹرویوز اور عوامی مقامات پر خطاب کے دوران کہی۔

پروفیسر یوسوکی کو جاپان میں سلیبرٹی کا رتبہ حاصل ہے، وہ انرجی ڈرنکس کے ایک اشتہار میں بھی آچکے ہیں۔

دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں جاپان میں ضعیف العمر شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

1950 کے بعد سے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی آبادی کی شرح تیزی سے بڑھی ہے۔

دسمبر 2021 میں بھی جاپان کے آن لائن نیوز پروگرام میں بات کرتے ہوئے پروفیسر یوسوکی نے کہا تھا کہ اس کا سادہ سا حل زائد العمر افراد کی اجتماعی خودکشی ہے۔

پروفیسر یوسوکی کے ٹوئٹر پر ساڑھے 5 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ باقاعدگی سے آن لائن جاپانی پروگرام اور میگزینز کو انٹرویو دیتے ہیں۔

پروفیسر یوسوکی کا موقف

جاپان سمیت دیگر ممالک سے شدید ردعمل کے بعد پروفیسر یوسوکی نے کہا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جاپان میں حکومتی اور کاروباری عہدوں سے سینئر افسران کو ہٹانے اور نوجوانوں کیلئے جگہ بنانے کی بات کر رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.