منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

خوشدل خان کو خیبر پختونخوا کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ

نگراں وزیر خیبر پختونخوا خوشدل خان ملک کو کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں صوبائی وزیر خوشدل خان ملک کی سرکاری ملازمت کے معاملے پر محکمہ قانون نے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوادی ہے۔

محکمہ قانون کی رپورٹ کے مطابق خوشدل خان ملک سرکاری ملازم ہیں، اس لیے نگراں کابینہ کا حصہ نہیں ہوسکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اعظم خان نے محکمہ قانون کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں نگراں صوبائی وزیر خوشدل خان ملک نے کہا کہ عہدے سے ڈی نوٹیفائی ہونے کا علم نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں چند میٹنگز کے لیے آیا ہوا ہوں، وزیراعلیٰ جو فیصلہ کریں گے قبول کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.