منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

آئل پینٹس میں خطرناک حد تک موجود سیسہ بچوں کیلئے نقصان دہ، تحقیقی رپورٹ

مقامی مارکیٹ سے پینٹ کے نمونے لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ 40 فیصد آئل پینٹس میں خطرناک حد تک سیسہ موجود ہے جس سے بچوں کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) نے پینٹ مینوفیکچررز سے کہا ہے کہ مصنوعات میں سیسے کا استعمال ختم کیا جائے۔

نئی تحقیق میں ڈاکٹرز نے کراچی میں فروخت ہونے والے 21 برانڈز کے 60 پینٹس کو جانچا۔

40 فیصد نمونوں میں پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کی مقرر کردہ حد سے زیادہ سیسہ موجود تھا، کچھ نمونوں میں ایک ہزار گنا زائد سیسہ تھا۔

سیسے کی وجہ سے بچوں پر صحت کے حوالے سے شدید منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

پینٹس میں موجود سیسے سے بچوں کی ذہنی نشوونما، جسمانی صحت اور خون میں سرخ خلیوں کی تعداد متاثر ہوسکتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پینٹس اور دیگر اشیاء میں شامل سیسے کی وجہ سے پاکستان کے 4 کروڑ 70 لاکھ بچے متاثر ہیں، اس سے ملک کو 38 ارب ڈالر سالانہ کا نقصان ہو رہا ہے۔

پی ایس کیو سی اے نے 2017 میں ایک معیار مقرر کیا تھا تاکہ پینٹس میں سیسے کی شرح کو محدود کیا جاسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.