وفاقی وزارت تعلیم و تربیت نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر شرف علی شاہ کو ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں پر مشتمل کمیٹی، انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کا ایک برس کے لیے چیئرمین مقرر کردیا اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکشن بھی جاری کر دیا ہے۔
سندھ کے محکمہ بورڈز و جامعات نے آئی بی سی سی کے چیئرمین کے لیے وفاقی وزارت تعلیم کو تین نام بھیجے تھے۔
ان ناموں میں لاڑکانہ بورڈ کے نسیم میمن، میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر شرف علی شاہ اور انٹر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کے نام شامل تھے۔
تاہم وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے پروفیسر شرف علی شاہ کے نام کی منظوری دی۔
اس سے قبل پنجاب کے لاہور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین مرزا حبیب آئی بی سی سی کے ایک سال تک سربراہ رہے۔
Comments are closed.