منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

کیا اس ملک میں متفقہ دستور یا آئین نہیں ہے؟ اعجاز چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ کیا اس ملک میں متفقہ دستور یا آئین نہیں ہے؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے تحت مزاحمت جاری رکھیں گے، مہنگائی سے تباہ حال قوم کی مشکلات کا سبب نہیں بنیں گے، ہماری جدوجہد آئین کی پامالی کو روکنے کے لیے ہے۔

اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل کہ یہ حکومت جھوٹے مقدمات میں ڈالے ہم جیلیں بھریں گے، یہ آزادی کی جدوجہد استعمار کے خلاف ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرے دور اقتدار میں طاقت جنرل قمر جاوید باجوہ کے پاس تھی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل پنجاب کی اسمبلی کو تحلیل کیا گیا، آئین 90 دن میں الیکشن کا پابند کرتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات کا اعلان نہ الیکشن کمیشن نے کیا نہ نگراں حکومت کر سکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.